سندھ میں شدید سردی کے پیش نظر اسکول اوقات تبدیل

کراچی: شدید سردی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کردی، محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں شدید سردی کے باعث اسکولوں کے کھلنے کے اوقات بدل دیے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سردیوں کے باعث اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کھولے جائیں گے۔
شدید سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے بھی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید سردی کی لہر صوبے میں جنوری میں نظر آتی ہے، تاہم ابتدا سے ہی سردیوں کی اسکول تعطیلات دسمبر کے آخری عشرے میں دی جارہی ہیں، جب سردی کا اتنا زور بھی نہیں ہوتا۔

Education DepartmentExtreme cold weatherSchool timing changed in sindhsindh govt