ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے، تدریسی عمل شروع!

کراچی: پاکستان بھر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آج سے کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔
18 جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں، تاہم اب ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔
حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے دروازے پر طلبہ کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے تدریسی عمل کے دوران ماسک پہننا لازم ہے جب کہ تدریسی عمل کے دوران انہیں ہاتھ سینیٹائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس فروری سے ہی تعلیمی ادارے کبھی بند اور کبھی جزوی طور پر کھلے ہیں۔

1st to 8th classSchools openuniversities open