ریاض: برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں یہ عندیہ دیا ہے۔
سعودی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں مدد کے لیے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا تھا کہ ایک دوست ملک نے پاکستان کے قرض واپسی کی مدت آگے بڑھادی ہے۔