سعودی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نورخان ایئربیس پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، وزارت خارجہ کے حکام ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ان کا استقبال کیا۔
نور خان ایئربیس لاؤنج میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ پرنس فیصل بن فرحان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اوروزارت خارجہ میںا ہم مسائل پر بات چیت ہوگی

Saudi Foreign Minister arrives in Pakistan for one-day visit