سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، معاہدہ طے

اسلام آباد: سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حتمی معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے۔
جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) میں 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ گو ایک ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اور کنوینیس اسٹور آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ معاہدہ روایتی شرائط، بشمول قانونی منظوری سے مشروط ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ یہ متوقع سرمایہ کاری آرامکو کا پاکستانی ایندھن کی مارکیٹ میں پہلا مرحلہ ہے۔ معاہدہ کے تحت آرامکو کو اپنی مصنوعات کے لیے مزید آوٴٹ لیٹس حاصل ہوں گی اور Valvoline برانڈڈ لبریکینٹس کو بھی نئے مواقع ملیں گے۔

 

AramcoBig InvestmentDeal FinalizedSaudi Company