اسلام آباد: برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دیا ہے۔
پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کی تھی۔
غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کا بجٹ چار ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے، سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب ڈالر رکھے گا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی کے اثرات سے نبردآزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گی۔