سعودیہ امریکا ایران تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے، سعودی عہدیدار

ریاض: سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب امریکا ایران تنازع کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے اتوار کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کردی، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ طور پر ریاض نے واشنگٹن پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
سعودی ملکیت کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع شدہ بیان میں سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت کررہا ہے، یہ کوششیں مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جارہی ہیں۔
سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔
سعودی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے منگل کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی، ولی عہد نے اس مؤقف کی توثیق کی کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

Saudi arabiaSaudi officialsupports a peaceful resolutionUSA and Iran dispute