سندھی ادب کی بڑی شخصیت ستیش روہرا چل بسے!

نئی دہلی: گزشتہ روز سندھی ادب کی معروف شخصیت ڈاکٹر ستیش روہرا چل بسے۔ وہ سندھی زبان کے معروف مصنف، ماہر لسان اور بھارت میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کے بانی تھے۔
آپ کا جنم 15 اگست 1929 کو دادو میں ہوا۔ سندھی زبان سے عشق آپ کا طرہ امتیاز تھا۔ ساری زندگی اسی زبان کے فروغ اور ادب کے لیے وقف کیے رکھی۔
سندھی ادب کے لیے بے پناہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، اُتم ساہت ایوارڈ و دیگر شامل ہیں۔ انہیں ملکی ادب کا سب سے بڑا اعزاز اکیڈمی ایوارڈ اُن کی کتاب کویتا کھاں کویتا تھائیں سے 2004 میں ملا۔
اُن کی موت سے سندھی ادب ایک بڑی شخصیت سے محروم ہوگیا۔ اُن کے بے شمار چاہنے والوں اور شاگردوں کی آنکھیں اُن کے چلے جانے سے اشک بار ہیں۔

Deathsatish rohrasindhi writer