آٹا بحران کا خطرہ، وزیراعظم کا سرکاری گندم فوری مارکیٹ میں لانے کا حکم!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔
عمران خان نے گندم بحران پر بیوروکریسی کا مشورہ نظرانداز کردیا۔ گندم کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے افسران نے سرکاری گندم اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں اور سستے بازار اور پوائنٹس بناکر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے، اکتوبر میں دیکھی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو صورت حال کے مطابق گندم درآمد کرلیں گے۔

AtaPMWheat