کراچی: ایسا لگتا ہے کہ معروف اداکارہ اور ماڈل سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید فلک شبیر اور سارہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
فلک شبیر نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جب کہ شوہر بچے سے متعلق سوچ رہا ہے۔
خیال رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر گزشتہ سال رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔