اداکارہ سارہ خان نے غیر شادہ شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے۔ گلوکار و اداکار فلک شبیر سے شادی کرنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس میں بعض مداحوں نے ان سے مشورے بھی مانگے ارو انہوں نے سگھڑ خواتین کی طرح نوجوان لڑکیوں کو مشورے بھی دیئے
۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی بھی شیئر کی، جب کہ ایک شادی شدہ خاتون مداح کی فرمائش پر انہوں نے اپنے بیڈ روم کی تصویر بھی شیئر کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی علی رحمن اور گوہر رشید کے ہمراہ لاپتا ڈرامے میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔غیر شادی شدہ اور تنہا زندگی گزارنے والی مداح لڑکی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر سارہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے شوہر جیسے مرد کو تلاش کرکے ان سے شادی کریں۔