سارہ خان نے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مداحوں کو سنادی

کراچی: پاکستان کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے بالآخر ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنا ہی دی۔
گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔


خیال رہے کہ چند روز قبل بھی انسٹاگرام پر گلوکاروماڈل فلک شبیر نے اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ شاید فلک شبیر اور سارہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، تاہم دونوں میں سے کسی نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔


فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جب کہ شوہر بچے سے متعلق سوچ رہا ہے۔ گلوکار نے لکھا کہ یہ رشتے کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ!

انسٹاگرامخوش خبریسارہ خانفلک شبیر