دبئی: بھارت بھر میں پاکستانی ڈراموں کو خاصا پسند کیا جاتا ہے۔ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز پر کئی پاکستانی ڈرامے نشر کیے جاچکے ہیں، جنہوں نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔
دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں قہوہ کا کپ تھامے پاکستانی ڈرامے ’میرادل میرا دشمن ‘سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
ثانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ بچے کو سلانے کے بعد کیمومائل چائے کا کپ اور’میرا دل میرا دشمن‘۔
تصویر سے ثانیہ مرزا نے ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ان دنوں کون سا پاکستانی ڈرامہ پسند کررہی ہیں۔
ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں نعمان سمیع، علیزے شاہ، فاطمہ سہیل، انعم تنویر اور یاسر نواز شامل ہیں۔