ثانیہ مرزا اہل خانہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئیں

مکہ مکرمہ: بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئیں۔
ثانیہ مرزا نے روانگی سے قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو حج پر جانے کی اطلاع دیتے ہوئے غلطیوں پر معافی بھی طلب کی۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بدلنے والے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ امید ہے جب میں اس سفر سے واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے معافی کی طلب گار ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ دعا کرتی ہوں اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے۔
خیال رہے کہ پچھلے برس بھِی وہ بیٹے کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں۔

Hajj 2024Indian Tennis StarReach Saudi Arabiasania mirza