سنگیتا بھی کورونا کی زد میں آگئیں!

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ سنگیتا کے مطابق ان میں کورونا کی خاص علامات نہیں جب کہ سنگیتا نے پُرستاروں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
خیال رہے سنگیتا سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جن میں اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، عثمان مختار، علیزے گبول اور دیگر شامل ہیں۔

Covid 19Sangeeta