میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے نیب کیسز پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور میرے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں ہیں، نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں نہ کوئی فرنٹ مین ہے، کڈنی ہلز پلاٹس کیس سیاسی کردار کشی کے لیے بنایا گیا ہے، نیب کو بے نقاب کرنے کی میری جدوجہد جاری رہے گی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ منگلاویو ریزورٹ کیس میں میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہے، جنرل ہلال اور جنرل درانی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں، منگلا ویو ریزورٹ میں میں نے کوئی بے نامی نہیں کی، منگلا ویو ریزورٹ میں میں نے کوئی بے نامی شیئرز، یا پلاٹس ٹرانسفر نہیں کیے، جنرل درانی اور جنرل ہلال میرے گواہ ہیں کہ میں نے کوئی غیر قانونی طور پر شیئرز یا الاٹمنٹ نہیں کی۔

Deputy chairman senateNab referencesaleem mandvi wala