مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملیکہ بخاری اپنے ہی جماعت کے رکن کے کتاب مارنے سے زخمی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی ہلڑ بازی نہیں کرتی اور یہاں اسپیکر کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔ جو کچھ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہوا اس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر اگر کارروائی کریں گے تو وہ بے قصور کو قربانی کا بکرا بنا دیں گے، ملیکہ بخاری اپنے ہی جماعت کے رکن کے کتاب مارنے سے زخمی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی اگر زخمی ہوئی ہیں تو اس پر افسوس ہے
۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر روکنے کی کوشش کی گئی اور بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر بھی وزیر اعظم کو ناگوار گزری۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں شہباز شریف عوام کی بات کرتے ہیں تو کیا وہ جرم ہے ؟ اور اگر یہ جرم ہے تو ہم سب جرم کرتے رہیں گے۔ اسد قیصر کو ایوان کے تقدس کا خیال ہوتا تو مستعفی ہو جاتے۔