شادی سے پہلے کئی بوائے فرینڈز تھے، سب کی شادیوں میں شرکت کی، صحیفہ

کراچی: اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ وہ شادی سے قبل اپنے شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ تعلقات میں تھیں، لیکن بعد میں اُن کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔
صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی سے پہلے اپنے سابق بوائے فرینڈز کے حوالے سے کُھل کر بات کی۔
صحیفہ جبار نے کہا کہ میں شادی سے پہلے اپنے شوہر کے کلاس فیلو کو ڈیٹ کررہی تھی لیکن اُس شخص نے میرے ساتھ بے وفائی کی، مجھے دھوکا دیا اور میں ایک سال تک غم میں رہی۔
اُنہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے میرے کئی بوائے فرینڈز تھے، میرے تمام سابق بوائے فرینڈز نے میری شادی کے بعد شادیاں کیں اور میں نے اپنے ہر سابق بوائے فرینڈ کی شادی میں شرکت کی، لیکن میری شادی میں میرے کسی بھی سابق بوائے فرینڈ نے شرکت نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام سابق بوائے فرینڈز کی بیویوں سے زیادہ خوبصورت ہوں اور میں سب کی شادیوں میں اچھے سے تیار ہوکر گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار، میں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی شادی پر جاکر اُسے گلے لگا کر شادی کی مبارک باد دی اور اُس شادی کے لیے میری ٹیم نے مجھے تیار کرکے بھیجا تھا۔
خیال رہے کہ صحیفہ جبار خٹک نے 6 دسمبر 2017 کو اپنے دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی۔

 

Big RevealedBoy FriendsmarriagePodcastSaheefa Jabbar Khattak