کراچی: مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔
وقت ختم ہونے کے باعت عدالت نے کیپٹن صفدر کے وکلاء کو مچلکوں کی جگہ ایک لاکھ روپے نقد جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے مدعی وقاص کا موبائل قبضے میں لینے اور فرانزک کرانے کا بھی حکم دیا۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دونوں ایک ساتھ ہی کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔
اس سے پہلے پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔