کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو سندھ پولیس نے قانون کے مطابق قرار دے دیا۔
سندھ پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔
کیپٹن صفدر پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔