بولڈ لباس پر والدہ کو اعتراض نہیں، میرے کپڑے وہی خریدتی ہیں، سعیدہ امتیاز

کراچی: ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مختصر لباس پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ اُن کی والدہ ہی اُن کے لباس خریدتی ہیں۔
سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔
ایک مداح نے سعیدہ امتیاز سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ ہی مختصر لباس پہنتی ہو، کیا آپ کی والدہ بولڈ لباس پر آپ کو کچھ نہیں کہتیں؟
سعیدہ امتیاز نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو میرے لباس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میری پیدائش کے پہلے دن سے لے کر اب تک میری خریداری والدہ ہی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے لیے میں اور میری بہن اب بھی چھوٹی بچیاں ہیں تو وہ ہمیں بالکل بھی منع نہیں کرتیں۔
سعیدہ نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے سپورٹ اور پیار کرنے والی فیملی ملی ہے۔
خیال رہے کہ سعیدہ امتیاز متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئیں اور یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں جب کہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔
سعیدہ امتیاز نے فلم قلفی، ریڈرم، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار، وجود اور فلم کپتان میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

ActressBig RevealedBold DressingModelSaeeda Imtiaz