اکثر پاکستانی مرد بے وفا، شادی غیر ملکی سے کروں گی، سعیدہ امتیاز

کراچی: پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے، شادی کسی غیر ملکی سے کروں گی۔
اداکارہ سعیدہ امتیاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ میرے نزدیک ارینج میرج ڈراؤنی ہے، شادی کے لیے 2 لوگوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
سعیدہ امتیاز نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر جواباً کہا کہ میں لو پلس ارینج میرج کروں گی، میری خواہش ہے کہ میری شادی پاکستانی مرد سے نہ ہو اس کے بجائے غیر ملکی شخص سے ہو۔
سعیدہ امتیاز نے غیر ملکی شخص سے شادی کی خواہش کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے، اس کے برعکس دوسرے ممالک کے مرد حضرات میں بے وفائی کم پائی جاتی ہے، میرے بھائی اور بہنیں نیویارک میں رہتے ہیں، وہاں مردوں کو ایک شادی کے ساتھ دوسری شادی کی اجازت نہیں۔
سعیدہ امتیاز کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی بھی کہانیاں سنی ہیں جہاں ایک بہن نے اپنی ہی بہن کے منگیتر سے شادی کرلی لہٰذا لڑکیوں کو شادی شدہ مردوں کے بجائے کنوارے لڑکوں سے تعلقات استوار کرنے چاہئیں تاکہ کسی دوسری لڑکی کا گھر نہ خراب ہو۔
سعیدہ امتیاز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شادی شدہ مرد مجھے میسیجز بھیجے تو میرا ان کو یہی جواب ہوتا ہے کہ میں ان پیغامات کے اسکرین شاٹس آپ کی بیگم کو بھیج دوں گی اس کے بعد وہ ڈر جاتے ہیں۔

ActressmarriageMost Pakistani men are unfaithfulSaeeda Imtiaz