کراچی: پاکستان کے سابق جارح مزاج افتتاحی بلے باز سعید انور خود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تنگ دکھائی دیتے ہیں۔
سعید انور کافی سال پہلے تبلیغ سے وابستگی اور کرکٹ کی دُنیا سے دُوری اختیار کرچکے ہیں۔ اُن کے مطابق ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی کرکٹ سے کوئی تعلق ہے، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکر گمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔