گلگت بلتستان عام انتخابات، صدر علوی نے منظوری دے دی!

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی ہے، جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔
گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی اور الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم (ن) لیگ کے رکن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی اور الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

Gilgit biltistanPresident of Pakistan