اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی بات پکی!

کراچی: اداکارہ صبورعلی کی اداکارعلی انصاری کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس معروف جوڑی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکار گلے میں ہار ڈالے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر علی انصاری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ’ ’بات پکی، ہماری فیملی کی نیک تمناؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ۔
خوشی کے اس موقع پر اداکار علی انصاری بھی پیچھے نہ رہے ، انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر صبورعلی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بات پکی‘ اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔ علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔
علی انصاری نے قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ ”اور ہم نے سب سے جوڑے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو یاد رکھ سکو“ بھی شیئر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ActorActressAli AnsariEngagementSaboor AliSajjal Ali