صبور علی بھی پیا دیس سدھار گئیں

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی بھی بالآخر پیا دیس سدھار گئیں، رخصتی کے وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، دولہے علی انصاری نے ڈھارس بندھائی۔

صبور علی اور علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی، جس میں اداکارہ عروسی جوڑا جب کہ علی انصاری شیروانی زیب تن کیے ہوئے تھے۔
ساتھی اداکاروں نے شادی میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔ عروہ حسین، زارا نور عباس سمیت دیگر شخصیات رخصتی کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔

صبور علی کو رخصتی کے وقت روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر ہوئی۔ ایک ویڈیو میں علی انصاری کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے حوصلہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ برس منگنی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Ali AnsariSaboor AliWedding