شادی سے قبل علی کو بھائی سمجھتی اور رشتے ڈھونڈتی تھی، صبور علی

کراچی: معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل اپنے شوہر علی انصاری کو بھائی سمجھتی تھیں اور اُن کے لیے رشتے بھی ڈھونڈتی تھیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ صبور علی نے کہا کہ مریم انصاری میری بہترین دوست ہیں تو اسی وجہ سے میں اُن کے بھائی علی انصاری کو بھی اپنا بھائی سمجھتی تھی، کیونکہ ہمارے یہاں دوستوں کے بھائی کو بھی اپنا بھائی سمجھا جاتا ہے۔
صبور نے کہا کہ علی انصاری سے شادی سے قبل، میں نے اپنی دوست اور علی کی بہن مریم انصاری کو کچھ لڑکیوں کے رشتے بتائے تھے اور علی کو بھی شادی کے لیے چند لڑکیوں کے نام تجویز کیے تھے۔
صبور علی نے کہا کہ میں جب بھی مریم کو علی کے لیے رشتے بتاتی تھی تو وہ مجھے کہتی تھی کہ تم کیوں نہیں کرلیتی علی سے شادی؟، میں یہی کہتی تھی کہ میں علی کو بھائی سمجھتی ہوں، میں کیسے شادی کرسکتی ہوں۔
صبور نے مزید کہا کہ میں اور علی کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بات کرتے تھے، ہمارے درمیان کافی اچھی دوستی تھی لیکن مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہماری دوستی شادی کے خوبصورت رشتے میں تبدیل ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ جنوری 2022 میں صبور علی اور اداکار علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

Ali AnsariBefore MarriagehusbandInterviewSaboor Aly