لاہور: پاکستان کی مقبول اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ تندرست رہنے کے لیے ورزش کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے جِم یونیفارم میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لیے ورزش کرنی چاہیے۔
صبا قمر کا ماننا ہے کہ ہمیں اسمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے۔ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں، تاکہ چست اور توانا رہ سکیں۔
خیال رہے کہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔