کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں شوہر کی خواہش پر اداکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ صبا قمر اپنی فلموں گھبرانا نہیں ہے اور کملی کی تشہیر کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کئی بار گفتگو کرچکی ہیں جس سے صارفین سمجھ رہے تھے کہ ہوسکتا ہے اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
صبا قمر کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہیں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑدینے کی بات کرتے دیکھا گیا۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں اتنی مخلص، وفادار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگر مجھے کبھی اپنے شوہر کے لیے اداکاری بھی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی۔
صبا قمر کا دلچسپی کے ساتھ کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اپنی تمام ایکٹنگ اسکلز اپنے شوہر کو گھر میں ڈرامے کرکے دکھاؤں گی۔