لاہور: ٹی وی کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے اداکارہ حبا بخاری کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا حمید نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے دوران شو اداکارہ کے مختلف ڈراموں کے ہٹ سینز پر گفتگو کی۔
صبا حمید نے مشہور ٹی وی ڈرامے فتور کے حوالے سے بات کی، جس میں انہوں نے بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کا قصہ سنایا۔
صبا حمید کا کہنا تھا کہ میں ڈرامے میں شوٹنگ کے دوران چیٹنگ (cheating) کرنے میں ماہر ہوں، لیکن ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے بہت زور دیا گیا کہ انہیں تھپڑ مارنے کا سین حقیقت میں کرنا ہے، تو پھر میں نے سچ میں ہی تھپڑ مار دیا جو حبا بخاری کو زور سے لگا اور بعد میں، میں نے اُن سے معافی بھی مانگی۔