ذی الحج کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی: ذی الحج 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا جو چاند کی شرعی رویت سے متعلق اعلان کریں گے۔
دوسری طرف پاکستان میٹرالوجیکل ڈپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پرموجود تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند آج صبح 6 بج کر18 منٹ پر پیدا ہوچکا تاہم آج اس کے نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں۔
ماہرین کے مطابق نیا چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر کم ازکم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زیادہ ہونا چاہیے۔
اس لیے پاکستان میں عیدالاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

royat e hilal committeetodayZilhajj