ایمسٹرڈیم: دی لیڈی ٹائیسن اور کک باکسر کے نام سے معروف نیدرلینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو نے اسلام قبول کرلیا۔
انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔
روبی جیسیا اسلام قبول کرنے سے قبل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔
اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہی روبی جیسیا نے نیدرلینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔
کک باکسر کے اس اقدام کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد روبی کی باحجاب تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 2016 میں روبی جیسیا کی گردن خوف ناک کار حادثہ پیش آنے کے باعث ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔
اس حادثے نے روبی جیسیا کے باکسنگ اور مارشل آرٹس میں ابھرتے کیریئر کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
اس کے بعد روبی جیسیا کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت یاب ہونے اور اعتماد بحال کرنے میں کئی مہینے لگے اور ڈیڑھ سال بعد انہوں نے باکسنگ کے میدان میں قدم رکھا۔