پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ معاہدہ

اسلام آباد: روس اور پاکستان کے مابین روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا معاہدہ ہوگیا جس کے تحت دونوں ممالک میں سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی۔
وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وٹالی سیویلیف سے ملاقات ہوئی، جس میں مولانا اسعد محمود نے پاکستان اور روس کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے سے پاکستان اور روس کے درمیان روڈ کے ذریعے سفر اور سامان کی آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی اور ٹرانسپورٹ آپریشنز روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آپریشنل طریقوں پر اتفاق کرنے اور نفاذ سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ روس یوکرین جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور خطے میں امن بحال ہوگا، تاکہ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق چل سکیں۔

Federal Minister Asad MahmoodPakistanRoad Transport AgreementRussiaSign Agreement