رحیم یار خان: ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دُلہن والد اور بہن سمیت جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی گاڑی کو حادثہ رحیم یار خان میں خان بیلہ این 5 پر پیش آیا، جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے دُلہن، اس کا والد اور بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دولہا، دُلہن کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی شکار گاڑی احمد پور لمہ سے احمد پور شرقیہ جارہی تھی۔