سکھر: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جاوید جسکانی کی ہدایت پر کچے کے علاقے میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے دریائی فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
گزشتہ روز ڈی آئی جی سکھر جاوید سونھارو جسکانی، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے ریورائن فورس کا افتتاح کیا۔ جاوید سونھارو جسکانی نے سنگھار ملک کے ہمراہ کچے کے علاقوں کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لیا، 40 اہلکاروں پہ مشتمل ریورائن فورس کو جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے، جو ناصرف کچے کے کنارے دریا میں گشت کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پہ کڑی نظر رکھے گی بلکہ سیلابی صورت حال میں بھی ریورائن فورس عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے گی.
ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ریورائن فورس کچے کے ٹرائی جنکشن پہ گشت کرے گی جو جدید آلات سے لیس ہوں گے، کچے میں ڈاکو¶ں کی نقل حرکت پہ کڑی نظر رکھیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں گی۔