الاباما: 53 سال قبل الاباما کی ایک خاتون کی انگوٹھی جھیل میں گرکرغائب ہوگئی تھی اور اب مل گئی ہے۔
ڈینا اسکاٹ لفلِن کہتی ہیں کہ وہ 1969 میں کیلیفورنیا کی ایک مشہور جھیل بیریسا میں تیر رہی تھیں کہ انگوٹھی انگلی سے پھسل کر جھیل کی گہرائی میں جاگری اور اس کے بعد نہیں مل سکی۔
اس انگوٹھی پر ڈینا کا نام اور ان کے کالج کا نشان ثبت تھا۔ ایک ہفتے قبل ایک خاندان نے ڈینا کے بیٹے کو فون کیا اور بتایا کہ انہیں مچھلی پکڑتے دوران جھیل میں سے ایک انگوٹھی ملی ہے۔ اس وقت ڈینا 2000 میل دور رہ رہی تھی اور وہ جھیل کی جانب پہنچی اور اپنی انگوٹھی پہچان لی۔
اس عجیب و غریب اتفاق پر ڈینا نے مسرت کا اظہار کیا، یہاں تک کہ ان کے شوہر اس پر حیران ہیں کہ نصف صدی سے زائد عرصے بعد ان کی بیوی کی یادگار انگوٹھی دوبارہ ملی ہے۔