قدیم چین میں لوگوں کو انوکھے انداز میں قربان کیے جانے کا انکشاف

بیجنگ: ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے سامنے ایسے شواہد آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ چین میں ہزاروں برس قبل مرد و خواتین کو مختلف مقاصد کی وجہ سے قربان کیا جاتا تھا۔
ماہرین نے چین میں 3800 سے 4300 برس قبل پتھر کے دور کے ایک معاشرے میں ایسے شواہد ملے ہیں، جن کے مطابق وہاں مردوں اور عورتوں کو مختلف مقاصد کے لیے قربان کیا جاتا تھا۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ شمال مغربی چین میں پتھر کے دور کی ایک بستی میں اشرافیہ کی قبروں میں خواتین کی لاشیں پائی گئی جن کو ہزاروں برس قبل رسماً قربان کیا گیا تھا۔
تحقیق میں پہلی بار مردوں کے اجتماعی طور پر دفن ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے جن کا تعلق اس خطے میں انسان کی قربانی سے تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ قدیم معاشرے میں دو قسم کی انسانی قربانیاں ہوتی تھیں۔ ایک میں مردوں کو اجتماعی طور پر دفن کیا جاتا تھا، جو عوامی رسوم کی ادائیگی کے لیے ہوتی تھی جب کہ دوسری قسم میں اعلیٰ مرتبے کے لوگوں کی تدفین ہوتی تھی، جن میں خواتین کو مُردہ کے ساتھ دفن کردیا جاتا تھا۔

Ancient ChinaResearchRevelation of People Being SacrificedUnique Ways