اسلام آباد: پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطنوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 119 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے جن میں 1272 مرد اور 1188 خواتین سمیت 1659 بچے شامل تھے۔
اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 758 غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے، ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے۔