قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریٹائرڈ بیورو کریٹ جمیل احمد کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔
جاری کی گئی دستاویز کے مطابق جمیل احمد گریڈ 22 میں ریٹائر ہو کر اب گریڈ 21 کی سیٹ پر ڈی جی نیب تعینات کیئے گئے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری سے نیب میں ڈی جی تعینات ہوئے ہیں۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اس عہدے پر تقرری کے لیے3 افسران کا پینل بھیجا تھا۔