مستعفی سی ای او مونس علوی کا کے الیکٹرک کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کرلیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہوگا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔
مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے، نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہوگا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہوجائے گی۔
مستعفی سی ای او کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کے الیکٹرک کو خیرباد کہوں گا، کے الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کے الیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔

CEO K Electric Moonis AlviResignation Acceptresigned