کن لوگوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا؟

اسٹاک ہوم: کورونا وائرس کے حوالے سے سوئیڈن کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں قوت مدافعت مضبوط کرلینے والے افراد کورونا کا شکار نہیں ہوسکتے اور اس وجہ سے انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔
حال ہی میں کیرولنسکا یونیورسٹی ہسپتال سوئیڈن کے محققین نے ان 200 افراد پر تحقیق کی جن میں کورونا وائرس کی علامات کم تھیں یا پھر تھیں ہی نہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی علامات کم یا پھر ہوتی ہی نہیں ان میں ٹی سیلز (خلیات) پائے جاتے ہیں جو کسی بھی انفیکشن سے لڑتے ہیں۔
ٹی سیلز انسانی جسم میں ایک قسم کے سفید خون کے خلیات ہیں جو وائرس سے متاثرہ خلیوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ قوت مدافعت کے نظام کا ایک لازمی حصہ ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مطالعے سے اخذ کیے گئے نتیجے کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والے صحت مند افراد میں سے 30 فیصد میں ٹی سیل امیونٹی اینٹی باڈیز سے دوگنا زیادہ ہوجاتی ہیں۔
یعنی ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی علامات کم یا نہیں ہیں، ان میں اگر اینٹی باڈیز کم ہے، اس کے باوجود بھی ٹی سیلز وائرس سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

CoronaResearch