کوئٹہ: عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ نے خارج کردی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی ہے۔