پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کی راہ میں حائل تمام رُکاوٹیں دُور

لاہور: پی سی بی کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلے ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔
ابوظبی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظبی اسپورٹس کونسل کے شکر گزار ہیں، جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔

abu dhabiapprovalPCBPSL 6Remaining matches