مشرقی ازبکستان میں دو پرانے شہروں کی باقیات سامنے آگئیں

تاشقند: مشرقی ازبکستان کے سرسبز پہاڑوں میں ماہرین آثار قدیمہ کو قرون وسطیٰ کے دو شہروں کی باقیات ملی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک ایسی دریافت ہے، جو شاہراہ ریشم کے بارے میں موجودہ مفروضوں کو بدل سکتی ہے۔
مشرقی اور مغربی خطوں کے درمیان تجارت اور ثقافتوں کے تبادلے کے لیے شاہراہ ریشم کو جانا جاتا ہے۔ طویل عرصے سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ تجارتی راستے نشیبی شہروں سے منسلک ہیں۔
ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ کو اب کم از کم دو ہائی لینڈ شہر ملے ہیں، جو تجارتی راستوں کے ایک اہم سنگم کی حیثیت رکھتے ہوں گے۔
شہروں میں سے ایک Tugunbulak ہے جو ایک میٹرو پولیس تھا جو کم از کم 120 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 2 ہزار میٹر سے زیادہ کی بلندی پر واقع ہے۔
تحقیقی ٹیم میں شامل ماہر آثار قدیمہ فرہود مکسودوف نے کہا کہ اب اس دریافت کے ساتھ وسطی ایشیا کی تاریخ بدل سکتی ہے۔
ٹیم کا خیال ہے کہ تگنبولک اور چھوٹا شہر تاشبولک 8ویں اور 11 ویں صدی کے درمیان قرون وسطیٰ کے دوران موجود تھے، جب اس علاقے پر ایک طاقتور ترک خاندان کا کنٹرول تھا۔

Ancient CitiesDiscoveredShahrah e ReshamTwo CitiesUzbekistan