سندھ اور بلوچستان میں المصطفیٰ ویلفیئر کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی/ حیدرآباد/ کوئٹہ: المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں، دیہات سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ، کھڈرو، نواب شاہ، نوشہروفیروز، مورو، حیدرآباد، رانی پور، خیرپور، پیرجوگوٹھ، سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، میہڑ، قمبر، نصیرآباد، وہان، شہدادکوٹ، کشمور، گدو، گھوٹکی، جیکب آباد، ڈھرکی، اوباڑو میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ممتاز سماجی شخصیت اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب اور المصطفیٰ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم کی ہدایت پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد، مفت ادویہ کی فراہمی، متاثرہ لوگوں میں پکا پکائے کھانے کی تقسیم، خشک راشن اور سر چھپانے کے لیے خیموں کی تقسیم شامل ہے۔


المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت بلوچستان کے مختلف شہروں اور دیہات اوتھل، لاکھڑا، بیلہ، سبی، جھل مگسی، چاکڑی، پیرانی اور دیگر علاقوں میں ممتاز سماجی شخصیت اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب اور المصطفیٰ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم کی ہدایت پر مکمل عمل کرتے ہوئے ’’المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ کے عہدیداران اور کارکنان دن رات مصروف عمل ہیں۔

جب کہ دوردراز علاقوں میں ’’المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ پاک نیوی اور ساحل ویلفیئر کے ہمراہ بھی ریسکیو آپریشن کیا۔

نہ صرف متاثرہ علاقوں بلکہ جہاں جہاں سیلاب متاثرین خیمہ بستیوں اور کیمپوں میں سکونت پذیر ہیں وہاں بھی ’’المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ کے سیکڑوں عہدیداران و کارکنان دن رات سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔ بلوچستان کے دور دراز علاقے جہاں کوئی بھی بے یارومددگار متاثرین کی مدد کے لیے نہ پہنچ سکا وہاں ’’المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی‘‘ نے پاک نیوی کے ہمراہ ریسکیو آپریشن کیا اور پاک نیوی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے راشن، جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، دودھ، چائے پتی، گھی، تیل، مسالہ جات، برتن، بچوں کی ٹافیاں، بسکٹ، جوتے، چپل اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔ دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپ بھی قائم ہیں جہاں ڈینگی، ملیریا، اسہال، ہیضے سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے فری چیک اپ کیے جارہے ہیں اور انہیں مفت ادویہ بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Almustafa Welfare SocietybalochistanFlood in PakistanHaji Hanif Tayyabrelief activitiesSindh