دبئی: ڈالر گرل کے نام سے معروف سپر ماڈل ایان علی دو سال بعد پھر انسٹاگرام پر ایکٹو ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق منی لاڈرنگ کیس کی ملزم ایان علی جو چار سال سے بیرون ملک مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیا سے دو سال سے دور تھیں، البتہ گزشتہ روز انھوں نے اپنی ایک تصویر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور اور کہا کہ گیارہ برس میں عوام کی جانب سے بہت پیار اور محبت ملی ہے اور امید ہے کہ لوگ اس ہی طرح ان سے محبت کرتے رہے گے۔
یاد رہے کہ ایان علی کومارچ ۲۰۱۵ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔
بعد ازاں وہ بیرون ملک چلی گئی اور متعدد بار طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں