ریحام خان نے ایک بار پھر دلہن بن کر دھوم مچادی

کراچی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر ریحام خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر دلہن کی طرح تیار ہوکر شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکا ہے۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان دلہن کی طرح عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ ان کے شوہر نے سنہرے اور سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔


ریحام خان نے تیسری شادی دسمبر 2022 میں مرزا بلال سے کی تھی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں اور اس وقت ریحام اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے سدا بہار حسن اور اسٹائل کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، وہ خاتون جنہوں نے وقت کو شکست دے دی۔ مداحوں نے جوڑے کے لیے محبت بھری اور کامیاب زندگی کی دعائیں بھی کیں۔
خیال رہے کہ ان کی دوسری شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

Former PM Imran Khan Ex WifeMarriage AnniversaryPhotoshootReham khansocial MediaViral