اسلام آباد: ریحام خان نے پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے سابق شوہر عمران خان سے متعلق کہا ہے کہ انہیں اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے۔
ریحام خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ جلد تحریک انصاف پر پابندی لگائیں۔
انہوں نے کہا بیرون ممالک سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت پاکستان میں سیاست کیسے کرسکتی ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو سراہا تھا۔