ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد، مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد جب کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رکھی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 5.36 فیصد کم کرکے 11.64 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے

Reduction in sales tax rate on high speed diesel