نئی دہلی: بھارت کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمٰن کی تلاوت کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مودی نے ہندوؤں کی رسوم ادا کیں اور پنڈتوں نے بھجن بھی گائے۔
پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اور انہوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے۔
اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کو سراہا، تاہم کچھ مسلم رہنماؤں نے وزیرِ اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے تعصبانہ اور امتیازی سلوک کو چھپانے کے لیے ایسا کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا کو نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ظاہر کرنے کے لیے یہ اقدام کیا، وگرنہ گجرات فسادات ہوں، متنازع شہریت بل، کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ہو یا تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی۔ مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔